ہلدا یعقوب

پی ایم آئی سی اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعلیم کے شعبے کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہا ہے، خاص طور پر کم فیس میں معیاری تعلیم۔ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کے اندراج کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے، مزید لڑکیوں کے اسکولوں اور کالجوں کے قیام کے لیے علیحدہ امداد مختص کی جارہی ہے۔

ہلدا یعقوب سی ای آئی پی کی کلائنٹ ہیں، جو پی ایم آئی سی کے قرض داروں میں سے ایک ہیں، لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے 2012 میں، ہلیدا نے سی ای آئی پی کی مدد سے ‘فاطمہ پبلک گرلز اسکول’ کے نام سے ایک انگلش میڈیم اسکول کھولا جس میں 500 روپے فیس لی جاتی ہے۔ جبکہ یتیم اور نادار بچوں کو فیس میں کٹوٹی بھی دی جاتی ہے۔ سکول میڑک تک تعلیم فراہم کرتا ہے جبکہ سکول میں 75 فیصد لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں جس کے لیے ہلدا نے ان کے ماں باپ پر بہت ذور دیا ہے۔

ہلدا کے مطابق: “ان کے اسکول میں طلباء کی آبادی کا 75فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے جو اپنے علاقے کے دیہی خاندانوں کو لڑکیوں اور بچوں کی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کر کے جمع کی گئی ہیں۔ سی ای آئی پی کے قرض نے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر اپنے اسکول کو برقرار رکھنے میں میری بہت مدد کی ہے۔