ثاقب خان کی کامیابی کی کہانی

پی ایم آئی سی کا مقصد پاکستان میں مالی شمولیت کو فروغ دے کر اپنے کلائنٹس کی سماجی اور معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے تاکہ غربت کے خاتمے اور وسیع البنیاد ترقی میں اپنا حصہ ڈالا جا سکے۔

ثاقب خان پی ایم آئی سی کے اولین مقصد اور مشن کی ایک حقیقی مثال ہے۔ جو ایک خواجہ سرا ہونے کے ساتھ اکنامکس بی ایس سی (آنرز) بھی ہیں۔ ثاقب خان نے متعدد بار ملازمت سے انکار کے بعد اپنا سلائی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ مقامی لوگوں کو خدمات اور خواجہ سراؤں کے لیے نوکریاں فراہم کرتے ہیں۔

ثاقب نے سی ای آئی پی کے ٹرانزیشن پروجیکٹ کے تحت اپنی سواری قرزے کے ذریعے قسطوں پر موٹر بائیک حاصل کی جس کی مالی اعانت پی ایم آئی سی نے کی ہے، جو کہ خواجہ سراؤں کو بااختیار بناتا ہے۔

.ثاقب نے قسطوں پر موٹر بائیک حاصل کی

؎ ثاقب خان کہتے ہیں: “میں اب خود مختار اور خود کفیل ہوں اور اپنی سلائی کی دکان چلانے کے لیے اپنے روزمرہ کے کام خود سنبھال سکتا ہوں۔ میں اردگرد کے تمام خواجہ سرا ہوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ تعلیم حاصل کریں اور معاشرے میں عزت نفس، وقار اور جامعیت کے لیے میری طرح پی ایم آئی سی کے تعاون سے اپنے لیے روزی روٹی کا ذریعہ شروع کریں۔