ہمارےکام

مائیکرو فنانس کے ذریعے قابل تجدید توانائی کا اقدام(پرائم)

پاکستان مائیکرو فنانس انویسٹمنٹ کمپنی (PMIC) اور جرمن ڈیولپمنٹ بینک – KFW نےپاکستان میں ایک ایسا پروگرام جاری کیاہے جس کا مقصد دیہی اور شہری علاقوں میں ناکس گرڈ اور بغیر گرڈ مقامات پر گھرانوں کے لیے معیاری پیکو پی وی اور سولر ہوم سسٹمز کی فنانسنگ کرنا ہے۔ 15 ملین یورو کی رقم توانائی سے محروم افراد کو مختص کی گئی ہے تاکہ ایک ذمہ دار نظام کے ذریعے فنانسنگ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

:پروگرام کے اہم عوامل

تیار شدہ معیاری سولر مصنوعات اور سپلائرز کا انتخاب معیار اور جدت کو مدِنظر رکھتے ہوئےسولر مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانا۔

قرض کے نظام کو وضع کرنے کیلئے ایم ایف آئیزکی مدد کرنا؛ ایم ایف پی-مستند سولر سپالئر کے ساتھ اچھے تعلقات استور کرنا اورباہمی روابط کومضبوط بنانا

MFPs کے کریڈٹ افسروں اور سولر سپلائر کے سیلز ایجنٹوں کو تربیت فراہم کرنا تاکہ انہیں مصنوعات سے متعلق معلومات سے آراستہ کیا جا سکے اور ان کی فروخت کی مہارت کو بہتر بنایا جا سکے۔

دیہی گھرانوں اور MFP برانچوں میں شعور پیدا کرنا تاکہ معیاری سولر مصنوعات کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

ماحولیاتی بہتری کو مدِنظررکھتے ہوئے تکنیکی رہنمائی فراہم کرناتاکہ بیٹری اور الیکٹرانک ویسٹ کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جاسکے۔

اس وقت، 11ایم ایف پییز, 06 سولر سپلائرز اس پروگرام سے وابستہ ہیں ۔ PMIC شراکت دار مائیکرو فنانس فراہم کنندگان کو قرضہ دینے کے ساتھ ساتھ تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔ MFIs صارفین کا انتخاب کرتے ہیں، اور سولر سپلائرز سولر سسٹم انسٹال کرتے ہیں اور فروخت کے بعد خدمات فراہم کرتے ہیں۔